28 اگست 2013 - 19:30
مغرب، اقوام متحدہ کے مشن کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے

شام نے مغرب اور امريکا پر الزام عائد کيا ہے کہ وہ شام ميں اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کے مشن کو ناکام بنانا چاہتا ہے ۔

ابنا: شام کے وزيرا‏‏عظم وائل الحلقي نےسرکاري ٹي وي پر کہا کہ امريکا اور مغربي ممالک من گڑھت اور بے بنياد الزامات کے تحت شام ميں فوجي کاروائي کا بہانہ تلاش کررہے ہيں اور اس کا مقصد دہشت گردوں کے ہاتھوں کيميائي ہتھياروں کے استعمال کے موضوع کا رخ  يکسر تبديل کردينا ہے ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کےمعائنہ کار اس وقت شام ميں کيميائي ہتھياروں کے استعمال کے بارےميں تحقيقات انجام دے رہے ۔اس درميان اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کي ہے کہ پہلے اقوامتحدہ کي تحقيقاتي رپورٹ مکمل ہوجائے اس کے بعد کسي قسم کا فيصلہ کيا جائے ۔ بان کي مون نے کہا کہ آئندہ تين چار دنوں ميں تحقيقات مکمل ہوجائيں گي اس لئے معائنہ کاروں کو کام کرنے کا موقع دياجائے ۔

.......

/169